ETV Bharat / state

Masks Mandatory For Students گجرات کے پرائمری اسکولز میں ماسک لازمی - احمدآباد میں بھی کورونا وائرس

احمد آباد میں محکم صحت اور محکمہ تعلیم نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پرقابو پانے کے لئے اسکولوں میں ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلے کو لازمی قرار دیا ہے۔حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ Masks Mandatory For Students

گجرات کی پرائمری اسکولوں میں ماسک لازمی
گجرات کی پرائمری اسکولوں میں ماسک لازمی
author img

By

Published : Dec 28, 2022, 7:06 PM IST

احمدآباد: ہندوستان میں بھی کورونا کے خطرے کو دیکھتے ہوئے مختلف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں.اس دوران احمدآباد میں بھی کورونا وائرس کی ممکنہ لہر کو لے کر متعلقہ ادارے حرکت میں آ گئے ہیں.تمام اسکولوں میں طلبا کو ماسک پہننے اور پرانی ایس او پی پر عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے.Masks And Social Distance Mandatory For School Students In Gujarat

درین اثناء احمدآباد ضلع کے اسکولوں میں ماسک کو لازمی قرار دیا گیا ہے اس کے ساتھ عوامی مقامات پر بھی ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دیا گیا ہے.احمدآباد کے ڈی ای او نے اسکولوں کو سخت ہدایت جاری کی ہے. ریاست کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری اسکولوں میں طلبا سے ماسک پہننے کو کہا گیا ہے. اس کے ساتھ ساتھ اسکولوں نے اس بات پر بھی توجہ دینے کو کہا ہے کہ ہجوم میں اکھٹا نہ ہوں اور اس کے ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر ممکن ہو تو اسکولوں میں کوئی بڑا پروگرام نہ کریں.

اس کے ساتھ ہی گجرات کے 32 ہزار نجی اسکول کووڈ گائیڈ لائن پر عمل کریں گے. اس سلسلے میں ریاستی محکمہ تعلیم نے ضلع سطح پر ہدایت دی ہے ساتھ ہی ضلع ایجوکیشن آفیسر گائیڈ لائن پر عمل درآمد کے لئے سرکولر جاری کریں گے. جس کی وجہ سے اب ماسک، سینیٹائزر اور سوشل ڈیسٹنسنگ (سماجی فاصلہ)پر عمل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:India Corona Update ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے کسی مریض کی موت نہیں ہوئی

اس سلسلے میں احمدآباد شہر پرائمری ایجیوکیشن کمیٹی کے صدر منوج پٹیل نے کہا کہ اسکولوں میں کورونا کی لہر کے آنے سے پہلے ہی سبھی کو چوکنا رہنا ضروری ہے ۔اس کے ساتھ ہی کورونا کے بڑھتے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکولوں میں 50 فیصد طلباء کو بلانے کی مانگ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے مزید خطرناک ہونے سے پہلے احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلہ رکھنا ضروری ہے۔یکم جنوری سے اسکولوں میں طلبا کی تعداد کم کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔Masks And Social Distance Mandatory For School Students In Gujarat

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.