منگل کے روز مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتا میں بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کا روڈ شو ہوا تھا۔ امت شاہ کی ریلی کے دوران ہنگامہ آرائی کے بعد ودیاساگر کالج میں نصب ایشور چندر ودیا ساگر کے مجسمہ کو توڑ دیا گیا تھا۔جس پر چاروں طرف سیاست گرم ہوگئی ہے۔
اس معاملے کو لے کرگجرات میں موجود بنگالی سماج ایسوسی ایشن کے صدر رؤف بنگالی نے جم کر مذمت کی اور کہا کہ ممتا حکومت میں موجود کارکنان خوف اور غنڈاگردی کی سیاست کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہاں تک کے بنگال میں ودیا ساگر کے مجسمہ کو نقصان پہنچایا گیا جو کافی دکھ کی بات ہے۔
رؤف بنگالی نے کہا کہ ' ہم بنگال سے چوبیس سو کلو میٹر دور گجرات میں امن و امان کے ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں جبکہ بنگال میں حالات تنگ ہیں۔'
رؤف بنگالی نے مزید کہا کہ ممتا بینرجی کو اپنے کارکنان پر قابو رکھںے کی ضرورت ہے اور جو لوگ ایسا کر رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔