ریاست گجرات کے شہر احمدآباد میں موجود منی نگر پولس اسٹیشن میں ملازمت کرنے والے پولیس اہلکار سنجے اشوک بھائی نایک کا دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال ہونے پر ان کو امداد پہنچانے کے لیے ماں ہوا فاؤنڈیشن کے صدر صوبہ خان پٹھان نے پہل کی ہے۔
دراصل کل منی نگر پولیس اسٹیشن میں ملازمت کرنے والے سنجے اشوک بھائی نایک کو 10 دن پہلے دل کا دورہ پڑنے کے سبب موت ہو گئی۔
ان کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں اور وہ غریب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔
اسی وجہ سے اسن پور پولیس اسٹیشن کے پولیس اہلکاروں نے بھی ان کی فیملی کو اقتصادی کی۔
اس تعلق سے اسن پور پولیس اسٹیشن کے پی آئی جے ایم سولنکی نے کہا کہ سنجے اشوک بھائی کی آن ڈیوٹی موت ہونے کے بعد اس کی فیملی کا سہارا چھن گیا ہے۔
اس کے لیے ڈی سی پی نے گزارش کی ہے کہ ان کی فیملی کی مدد کیا جائے۔ اس لیے اسن پور پولیس اسٹیشن 65 ہزار روپے ان کی فیملی کو مدد کرنے کے لیے جمع کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'ماہوا فاؤنڈیشن' کی جانب سے گیارہ ہزار روپے کی مدد کی گئی ہے، اس لیے 'ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
وہیں حضرت شاہ عالم سرکار اور 'ماہوا فاؤنڈیشن' کے صدر صوبہ خان پٹھان نے بتایا کہ گزشتہ دنوں حضرت شاہ عالم سرکار کے عرس کے موقع پر پولیس نے یہاں کافی اچھا انتظام کیا تھا۔
اسی دوران میں خبر ملی ہے کہ اشوک بھائی کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوا۔
انہوں نے کہا کہ اس لیے ہم نے کہا تھا کہ کسی طرح کی مدد کی ضرورت ہو تو مجھے بتانا، تو دو روز پہلے پی آئی نے کہا کہ آپ بھی مدد کرسکتے ہیں اسی لئے آج 'ہم نے ماں ہوا فاؤنڈیشن کی جانب سے گیارہ ہزار روپے کا چیک اس جوان کی فیملی کوامداد پہنچانے کے لیے دیا ہے۔