احمد آباد: گجرات کے شہر احمد آباد میں وائبریٹ احمد آباد فلاور شو 2024 کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گجرات بھوپیندر پٹیل نے فلاور شو کا معائنہ کیا اور کئی پرکشش مقامات کو دیکھ کر تالیاں بجا کر داد بھی دی۔ اس فلاور شو میں گجرات کے مختلف پرکشش مقامات کی شبیہ بھی پھولوں سے بنائی گئی ہے اس وائبریٹ احمد آباد فلاور شو جو 2024 کے اہم پرکشش مقامات میں گجرات کے مشہور وڈ نگر کا محراب کی نقل کے ساتھ ایک پرکشش گیٹ بھی بنایا گیا ہے اس کے علاوہ سردار ولبھ پٹیل کا اسٹیچو آف یونٹی کی نقل، پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی نقل ،موڈھیرا کا سوریہ مندر کی نقل ،چندریان 3 کی نقل ،سات گھوڑے اور اولمپک کی نقلیں پھولوں اور پودوں سے بنائی گئی ہے جسے دیکھ کر لوگوں میں کافی خوشی محسوس ہو رہی ہے اٹس فلاور شو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ فلاور شو پہنچ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
2023Flower Show احمدآباد میں فلاور شو لوگوں کی توجہ کا مرکز
اس کے علاوہ بائبرنٹ احمد آباد فل اباد شو 2024 میں اس سال مختلف اقسام کے 15 لاکھ سے زیادہ پھولوں کے پودے رکھے گئے ہیں جو شہر والوں کے لیے ایک پرکشش منظر ہے ان پھولوں کے پودوں میں بہت سے دیسی اور غیر ملکی پھول شامل ہیں جیسے پٹونیا ،گیجینیا بیگونیا ،ٹورانیا، میری گولڈ للینم ،ارکڈ، کیکٹس پلانٹ جربیرا اور غیر ملکی پھولوں کے پودے بھی لگایا گئے ہیں اس کے علاوہ اس فلاور شو میں 7 لاکھ سے زیادہ پودے لگا کر 400 میٹر لمبا فلوں کا دھانچہ بھی بنایا گیا ہے۔ اس فلاور شو کا افتتاح 30 تاریخ سے کیا گیا اور 15 دن تک یہ فلاور شو احمد آباد کے ریور فرنٹ پر لگا رہے گا جسے دیکھنے کے لیے پورے ملک اور غیر ملکی سیاح بھی فلاور شو کی سیر کرنے آرہے ہیں۔