ETV Bharat / state

Lack of Basic Facilities in Danilimda: احمدآباد کے دانی لمڈا اسمبلی حلقے میں بنیادی سہولیات کا فقدان

author img

By

Published : May 23, 2022, 3:44 PM IST

احمدآباد کے دانی لمڈا اسمبلی حلقے Danilimda Assembly Constituency کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں کو اب تک بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا۔ اس لیے ہم تبدیلی چاہتے ہیں۔ Lack of Basic Facilities In Danilimda

Lack of Basic Facilities In Danilimda: احمدآباد کے دانی لمڈا اسمبلی حلقے میں بنیادی سہولیات کا فقدان

احمدآباد: ریاست گجرات میں ہونے والے اسمبلی انتخابات Assembly Elections in Gujarat کو دیکھتے ہوئے سیاسی سرگرمیاں تیز ہو چکی ہیں۔ سیاسی پارٹیوں نے انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ایسے میں ان انتخابات میں پہلی بار حصہ لینے والی عام آدمی پارٹی نے بھی تشہیری مہم شروع کردی ہے، جس کے تحت عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے احمدآباد کے دانی لمڈا اسمبلی حلقے میں موجود بحرام پورا وارڈ کے بیرل مارک، نیو شاہ عالم نگر کا دورہ کیا۔

ایسے میں بیرل مارکٹ میں رہنے والے لوگوں نے اپنی پریشانیوں کا اظہار کیا۔ ایک مقامی شخص فضل محمد کا کہنا ہے کہ 'ہم یہاں گذشتہ 17 برسوں سے رہ رہے ہیں لیکن یہاں کے لوگوں کو اب تک بنیادی سہولیات Basic Facilities In Danilimda سے محروم رکھا گیا۔ ہم کانگریس کو ووٹ دیتے ہیں اور کانگریس کے امیدوار جیتے بھی لیکن یہاں اب تک پانی، بجلی اور ڈرینج کا کام نہیں کیا گیا، لوگوں کو بورنگ کا پانی پینا پڑتا ہے۔ یہاں سرکاری اسکول اور سرکاری اسپتال کا فقدان ہے۔ روڈ اور راستے خراب ہیں اور بارش میں تو گھر کے اندر پانی بھر جاتا ہے لیکن کوئی دیکھنے نہیں آتا۔ اس لیے ہم لوگ اس بار اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو نہیں بلکہ کسی دوسری پارٹی کو ووٹ دینا چاہتے ہیں، جو ہمارا کام کرے اور ہمیں بنیادی سہولیات فراہم کرائے۔'

وہیں عام آدمی پارٹی گجرات کی جانب سے اس علاقے میں 'پرچار' کرنے آئے عام آدمی پارٹی کے دانی لمڈا کے انچارج دنیش کمار کاپڑیا نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کی حالت دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔ اتنے سالوں بعد بھی یہاں کے لوگوں کو پانی، بجلی اور ڈرینیج جیسے بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا۔ یہاں کے لوگ ٹینکر سے پانی پیتے ہیں اور خرید کر صاف پانی پیتے ہیں۔ ساتھ ہی اس علاقے میں موجود پیرانہ ڈمپبگ اسٹیشن کی وجہ سے مقامی لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ Aam Admi Party In Danilimda

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کے لوگوں کی شکایت کارپوریشن میں بھی نہیں سنی جاتی ہیں۔ اس لیے یہ لوگ تبدیلی چاہتے ہیں اور ہم عام آدمی پارٹی کو لاکر بنیادی مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں۔ وہیں عام آدمی پارٹی کے رکن زاہد شیخ نے کہا کہ بیرل مارکٹ علاقے میں بہت سارے مسائل ہیں، لوگ پریشان حال ہیں۔ ان کا کوئی سننے والا نہیں ہے۔ Gujarat Assembly elections

یہ بھی پڑھیں:

Gujarat MIM VP Resigns: گجرات ایم آئی ایم کے نائب صدر کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے می‍ں عام آدمی پارٹی اسمبلی انتخابات Aam Aadmi Party In Gujarat Assembly elections میں یہاں کے مسائل کو اٹھائے گی اور اگر عام آدمی پارٹی کے امیدوار کو کامیابی ملتی ہے تو وہ سب سے پہلے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا کام کرے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دس سالوں سے دانی لمڈا اسمبلی حلقے سے کانگریس کے شیلیش پرمار جیتتے رہے ہیں لیکن اب تک لوگوں کے مسائل حل نہیں ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے یہاں کے مقامی لوگ تبدیلی چاہتے ہیں۔ Lack of Basic Facilities In Danilimda

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.