ETV Bharat / state

جے این یو معاملہ: کانگریس اور بی جے پی طلبا تنظیم میں تصادم

جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں پیش آئے پر تشدد واقعہ کی مخالفت میں یہاں احتجاجی مظاہرہ کر رہی کانگریس کی طلبا تنظیم این ایس یو آئی اور بی جے پی کی طلبا تنظیم اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کے اراکین ایک دوسرے لڑنے لگے۔

جے این یو تشدد: کانگریس اور بی جے پی کی طلباء اکائیوں کے درمیان تصادم

author img

By

Published : Jan 7, 2020, 1:19 PM IST

Updated : Jan 7, 2020, 3:23 PM IST

ریاست گجرات کے شہر احمدآباد میں این ایس یو آئی کے کارکن جب پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق شہر کے پالڑی میں واقع پریشد کے دفتر کی گھیرا بندی کر کے احتجاج کے لئے جا رہے تھے تب ہی دونوں فریق آپس میں متصادم ہو گئے ۔ موقع پر پہلے سے ہی پولیس تعینات تھی ۔ اس دوران پتھر بازی بھی ہوئی۔

جے این یو معاملہ: کانگریس اور بی جے پی طلبا تنظیم میں تصادم

طلبا نے لاٹھی ڈنڈے سے بھی ایک دوسرے پر حملہ کیا۔ بی جے پی کے یو تھ ونگ کے صدر رتوج پٹیل نے کہا کہ 'دونوں فریقوں میں لڑائی جھگڑا ہو ا ہے اور وہ تشدد کی حمایت نہیں کرتے۔'

ادھر پریشد کے کارکنوں نے الزام عائد کیا کہ 'این ایس یو آئی کے لوگ چھری اور ڈنڈے لے کر مظاہرہ کرنے آئے تھے۔'

مزید پڑھیں: نربھیا کے مجرموں کا فیصلہ آج متوقع

اس دوران این ایس یو آئی کے ایک کارکن نے بتایا کہ 'جب وہ احتجاج کرنے جا رہے تھے تب ہی انہیں پریشد کے لوگوں نے بھگا دیا۔'

پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ 'اب تک کسی کے زخمی ہونے یا پکڑ نے کی اطلاع نہیں ہے۔'

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jan 7, 2020, 3:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.