ETV Bharat / state

کووڈ کے دوران جمعیت علماء ہند احمدآباد کی ایمبولینس سروس - اردو نیوز احمد آباد

کورونا وائرس کے قہر سے حالات تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں، جس کا سامنا کرنے کے لیے مختلف تنظیموں نے مختلف اقدامات اٹھائے ہیں۔ ایسے میں جمعت علماء ہند گجرات میں بھی کووڈ سے رونما حالات کا سامنا کرنا کے لیے مختلف خدمات کا آغاز کیا گیا ہے۔ جس میں خاص طور سے جمعیت علماء ہند احمدآباد کی جانب سے ہے ایک مفت ایمبولینس کی خدمات شروع کی گئی ہے، جو کورونا مریضوں اور ضرورت مندوں کے لیے مفت میں چلائی جا رہی ہے۔

jamiat e ulema hind ahmedabad provide ambulance service for corona patients
کووڈ کے دوران جمعیت علماء ہند احمدآباد کی ایمبولینس سروس
author img

By

Published : May 7, 2021, 2:22 PM IST

اس تعلق سے جمعت علماء ہند گجرات کے سیکرٹری اسلم قریشی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا جیسے آئی ویسے ہی جمعت علماء ہند گجرات کے جنرل سیکریٹری نثار احمد انصاری اور گجرات کے تمام اضلاع کے کارکنان کو اطلاع دی کہ تمام تکلیف زدہ لوگوں تک پہنچیں اور ان کی مدد کریں۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے مزید کہا کہ اسی دوران جب کورونا وائرس کا قہر بڑھنے لگا اور ایمبولینس کی کمی بھی درپیش آنے لگی ویسے ہی جمعت علماء ہند احمدآباد نے ایک ایمبولینس کی خدمات شروع کی۔

اس ایمبولینس کے ذریعے کووڈ مریضوں اور ضرورت مندوں کو ہاسپیٹل پہنچایا جاتا ہے۔ کنسلٹنٹنگ ڈاکٹر کو بتا کر ان انہیں واپس ان کے گھر تک پہنچایا جاتا ہے۔ میت لے جانے کے لیے بھی ایمبولینس تیار ہے۔

احمدآباد کی مختلف اسپتالوں کے لیے بھی ہماری ایمبولینس شروع کی جائے گی اور کسی بھی ضرورت مند کے لیے ہماری ایمبولینس کی خدمات مفت میں دی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

کورونا کو بھگانے کے لئے کورونا پروٹوکال کی دھجیاں اڑائی گئیں، 46 گرفتار

انہوں نے مزید کہا کہ جمعت علماء ہند احمدآباد کی جانب سے ایک کووڈ سینٹر رامول میں قائم کرنے کے لیے ہم نے احمدآباد میونسپل کمشنر سے اجازت مانگی ہے، جیسے ہی اجازت مل جائے گی، ہم رامول کے مدنی نگر میں فوراً کووڈ سینٹر شروع کردیں گے۔ اس کے علاوہ جمعت علماء کے کارکن احمدآباد میں اپنے اپنے علاقوں میں تکلیف زدہ لوگوں کو اناج کی کٹ اور روپے دے کر بھی امداد پہنچا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.