ETV Bharat / state

'جمعہ کی نماز گھر میں ہی ادا کریں' - اپنے گھر سے باہر نہ نکلیں اور جمعہ کی نماز بھی گھروں میں ادا کی جائے

کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کی وجہ سے ہر انسان پریشان ہے اور گجرات میں اب تک 44 افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں اس سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں 21 دنوں کے لاک ڈوان کا اعلان کیا ہے۔

حکومت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اپنے گھر سے باہر نہ نکلیں

author img

By

Published : Mar 26, 2020, 11:35 PM IST

ایسے میں ملک بھر کے تمام مسالک کے ائمہ کرام و مفتیان کرام اپیل کررہے ہیں آئندہ روز جمعہ کو تمام مصلیان اپنے اپنے گھروں میں جمعہ کی نماز ادا کریں اور اگر آپ اپنے گھروں میں جمع کی نماز نہ ادا کر سکتے ہیں تو آپ ظہر کی نماز ادا کریں۔

حکومت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اپنے گھر سے باہر نہ نکلیں

ان حالات کے پیش نظر جماعت اسلامی ہند گجرات کے صدر شکیل احمد راجپوت نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اپنے گھر سے باہر نہ نکلیں اور جمعہ کی نماز بھی گھروں میں ادا کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر بلا تفریق مذہب و ملت غریب و ضرورت مند افراد کی مدد کریں، لوگوں کی خدمت کا کام کرتے ہوئے انہیں کھانا پہنچانے کا کام کریں اور صاحب مال دل کھول کر ان کاموں میں حصہ لیں۔

شکیل احمد راجپوت نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو تنظیمیں خدمت خلق کا کارم کررہی ہیں انھیں والینٹیئر کارڈ دیا جائے تاکہ وہ بنا روک ٹوک خدمت خلق کے کاموں کو انجام دے سکیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جماعت اسلامی ہند پوری ریاست اور پورے ملک میں کورونا وائرس کے قہر کے دوران خدمت خلق کا کام کر رہی ہے اور اگر موجودہ حالات کی نسبت سے سرکاری گائیڈ لائن پر عمل کیا تو ضرور اس وبا سے ہمیں نجات ملے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.