ETV Bharat / state

Islamic Vacation Course لڑکیوں میں دینی بیداری کیلئے ویکیشن اسلامک کورس کا اہتمام

گجرات کے شہر احمدآباد میں جماعت اسلامی ہند کی ونگ جی آئی او کی جانب سے لڑکیوں بالخصوص طالبات میں چھٹیوں (ویکیشن) کا درست استعمال کرنے کے مقصد سے ویکیشن اسلامک کورس کا آغاز کیا ہے۔ اس کورس کا مقصد چھٹیوں کا مناسب استعمال کرتے ہوئے مسلم لڑکیوں کے درمیان دینی بیداری پیدا کرنا ہے۔

لڑکیوں میں دینی بیداری کے لئے ویکیشن اسلامک کورس کا اہتمام

author img

By

Published : May 18, 2023, 11:52 AM IST

Updated : May 18, 2023, 12:41 PM IST

لڑکیوں میں دینی بیداری کیلئے ویکیشن اسلامک کورس کا اہتمام

احمدآباد: ریاست گجرات میں احمدآباد میں جماعت اسلامی ہند کی ونگ جی آئی او کی جانب سے لڑکیوں بالخصوص طالبات میں چھٹیوں (ویکیشن) کا درست استعمال کرنے کے مقصد سے ویکیشن اسلامک کورس کا آغاز کیا ہے۔ تنظیم کی جانب سے لڑکیوں سے اس کورس کا حصہ بننے کی اپیل کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں جی آئی او گجرات کی زونل سیکریٹری فہمیدہ قریشی نے بتایا کہ جب طالبات کو فرصت کے اوقات ملتے ہیں تو اس وقت ہماری تنظیم کی جانب سے ہر سال ویکیشن اسلامک کورس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس کا مقصد ہے کہ طالبات اپنے چھٹیوں کو درست طریقے سے استعمال کرسکیں۔ اس کے ساتھ ہم انہیں اسلام کی بنیادیں معلومات بھی فراہم کرتے ہیں۔ طالبات کے پاس فرصت کے وقت میں مختلف کورسز کا حصہ بن کر اپنی اپنی صلاحیت میں اضافہ کرنے کا موقع ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویکیشن اسلامیک کورس گجرات کے ہر زون میں کیا جا رہا ہے جہاں خاص طور سے لڑکیوں کو اسلامی تعلیمات دی جا رہی ہیں۔ اسی طرح احمدآباد کے رکھیال باپو نگر میں بھی اس کورس کا اہتمام کیا گیا۔ صرف سو روپے میں دس روزہ کورس کیا جا سکتا ہے۔ جی او کی رکھیال کی صدر طیبہ انصاری نے کہا کہ ویکیشن اسلامیک کورس رکھیال میں 13 مئی سے شروع ہوا ہے اور دس دن تک یہ جاری رہے گا۔ اس میں دو گروپ بنائے گئے ہیں جس میں 11 سے 14 سال کی لڑکیوں کا ایک گروپ اور دوسرا گروپ پندرہ سال سے بیس سال کی لڑکیوں کا ہے۔ بڑی تعداد میں لوگ اس گروپ سے منسلک ہوئے ہیں اور ویکیشن اسلامک کورس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Free Govt Documentation Camp احمدآباد میں سرکاری دستاویزات بنوانے کیلئے مفت کیمپ کا اہتمام

وہیں جی آئی یو کی ایک اور رکن انصاری زیبہ نے بتایا کہ آج کل کے موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا کورس منصوبہ بنایا گیا ہے۔ آج کے زمانے میں ایک لڑکی کو کن کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے اور کن چیزوں کی ضرورت محسوس ہوتی ہے، اس کو لے کر جانکاری فراہم کی جاتی ہے۔

Last Updated : May 18, 2023, 12:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.