ریست گجرات کے شہر احمدآباد میں کورونا وائرس کے بڑھتے قہر سے عوام پریشان حال ہے۔ روز روزی روٹی کمانے والے بے سہارا ہو گئے ہیں، ایسے میں جماعت اسلامی ہند نے غربا اور ضرورت مندوں کو مفت کھانا پہنچانے کا بیڑا اٹھایا ہے، اور ان کی مدد کرنے کے لیے عوام سے بھی درد منددانہ اپیل کی ہے۔
اس تعلق سے جماعت اسلامی ہند احمدآباد ایسٹ کے صدر واصف حسین نے گجرات کی عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس (کوویڈ 19) کی وجہ سے پورا ملک لاک ڈاؤن ہے، جسے کرفیو ہی سمجھنا چاہیے۔
جب ایسا ہوتا ہے تو روزانہ کمانے کھانے والے مزدور اور وہ غیر شادی شدہ عورتیں جو خود ہی محنت مزدوری کررہی ہیں پریشان ہوجاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ مزدور جو باہر سے آئے ہیں ہوٹل بند ہونے کی وجہ سے بہت پریشان ہیں، ان میں سے بہت سے لوگ ایسے ہیں جو خود داری کی وجہ سے کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتے اور نہ ہی کسی کو کچھ بتاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'ہم گذشتہ کئی دنوں سے ایسے لوگوں کا سروے کررہے ہیں اور ان تک کھانا پہنچا رہے ہیں ایسے میں ہم چاہتے ہیں کہ اور بھی لوگ ایسے لوگوں کے کھانے کا انتظام کرنے میں ہماری مدد کریں'۔
انہوں نے کہا کہ 'ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ آپ اپنے گھر پر کھانے بناتے وقت ایک یا دو آدمی کا مزید زیادہ کھانا بنائیں اور ہمارے مرکز میں اس تک پہنچیں'۔
انہوں نے کہا کہ 'صبح 11 سے 12:30 تک اور شام پانچ بجے سے سات بجے تک آپ اپنے مرکز میں خود کھانا پاسکتے ہیں'۔
انہوں نے کہا کہ 'گھر سے کھانا پیک کرکے خود لائیں، جس کے لیے ڈسپوز ایبل پیکنگ بہتر ہوسکتی ہے'۔
واصف حسین نے کہا کہ امت کے لوگوں سے اپیل کررہے ہیں کہ کوروناوائرس کو سنجیدگی سے لیں، باہر نہ نکلیں، گلی محلے میں نہ بیٹھیں، اور گھروں میں ہی نمازوں کی پابندی کریں۔