ETV Bharat / state

Ahmedabad City Conference جماعت اسلامی ہند نے احمدآباد سٹی کانفرنس کا اہتمام کیا

احمدآباد کے گاندھی ہال میں احمدآباد سٹی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کے نائب صدر اور مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن مولانا الیاس فلاحی نے کہا کہ احمدآباد میں مسلم معاشرے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے اس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے۔

author img

By

Published : Mar 20, 2023, 4:57 PM IST

جماعت اسلامی ہند نے احمدآباد سٹی کانفرنس کا اہتمام کیا

احمدآباد: جماعت اسلامی ہند کے 75 سالہ تکمیل کی مناسب سے احمدآباد کے جوہاپورہ کے گاندھی ہال میں احمدآباد سٹی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں جماعت اسلامی ہند کے اراکین و علما اکرام نے حصہ لیا۔ اس موقع پر مسلم معاشرے میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس دوران مسلمانوں کو درپیش مسائل اور چیلنجز کا حل کیسے نکالا جائے، اس پر بھی غوروفکر کیا گیا۔

اس موقع پر جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کے نائب صدر اور مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن مولانا الیاس فلاحی نے کہا کہ احمدآباد میں مسلم معاشرے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے جماعت اسلامی ہند کی جانب سے سٹی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر بتایا کہ امت مسلمہ اسلام کی تمام تعلیمات کو اپنی زندگی میں اتارے۔ اللہ تعالٰی نے انسانوں کو انسانیت کے فائدے کے لیے بنایا ہے، ہم اس کانفرنس کے ذریعے انسان کی ذمہ داری اور ان کے کام جو ملک و ملت کے لیے کام آ سکیں اس کے لئے لوگوں کو تیار کرنا چاہتے۔

اس کانفرنس میں خاص بات یہ رہی کہ خواتین نے بڑھ چڑھ کر اس کانفرنس میں شریک ہوئیں۔ وہیں اس موقع پر جامعتہ الفلاح کے ڈائریکٹر مولانا طاہر مدنی نے کہا کہ آج کی جماعت اسلامی کی کانفرنس کا عنوان 'پورے کے پورے اسلام میں آ جاؤ' تھا، یہ ایک طرح سے مسلمانوں کی اصلاح کی کانفرنس تھی۔ ملک میں جو نفرت کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے اس کا جواب ہے محبت، اسلام نے ہمیں محبت کی تعلیم دی ہے، ہم اس کا مظاہرہ کریں اور برادران وطن کے ساتھ تعلقات اچھے بنائیں اور انہیں بھی اسلام کا صحیح تعارف کرائیں، اس سے غلط فہمیاں اور نفرت دونوں دور ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: Jamaat-e-Islami Hind جماعت اسلامی ہند گجرات کی جانب سےسندیش یاترا کا اہتمام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.