احمد آباد: احمد آباد کی ڈاکٹر شائستہ پروین نے امت مسلمہ کو ماہ رمضان کی مبارکباد پیش کی ۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روزے فرض ہیں ہم روزہ رکھتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنی صحت کا بھی خیال رکھنا چاہیے اس سال 13 گھنٹوں کا روزہ ہے ایسے میں افطاری کے وقت ہمیں صحت بخش غذا کھانی چاہیے افطار میں تمام ٹیوٹرین والی غذا کھائیں۔روزہ رکھنے کے بعد جو شوگر لیول کم ہو جاتا ہے اسے مینٹین کرنے کے لئے پھل شربت، کھجور،چھانس، دہی، جوس پئیں۔ افطار اور افطار کے بعد اتنا زیادہ کھانا نہ کھائیں کہ جس سے پیٹ درد، یا بدہضمی یا ڈائیریا ہو جائے ہر چیز کو آرام سے چبا کر کچھ وقفے کے بعد کھائیں جس سے ہم جو کھائیں گے وہ ہضم ہو جائے گا اور ہمارا پیٹ بھی خراب نہیں ہوگا۔
خواتین ماہ رمضان کے دوران اپنا اور اپنے اہلخانہ کی صحت کا کس طرح خیال رکھیں جس پر انہوں نے کہا کہ گھر کی روح رواں خواتین ہوتی ہیں وہ جو بھی بنائیں وہ پورا گھر کھائے گا اس لیے خواتین کو سحر و افطار و لذیذ پکوان بناتے وقت اپنی فیملی کی صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے اور انہیں خود کی صحت کا خیال رکھنا چاہیے۔ انہیں کام اس وقت کرنا چاہیے جب وہ تھک نہ جائیں ۔ پورا دن افطار کی تیاریوں میں ضائع نہ کریں درمیان میں آرام بھی کریں۔ زیادہ تیکھا اور تیل والا کھانا نہ بنائیں ہاضمہ خراب کرنے والی اشیاء سے پرہیز کریں۔ بوڈی کا شوگر لیول برقرار رہے ایسی اشیاء بنائیں اور کھائیں۔ زیادہ بیمار مریض روزہ نہ رکھیں۔ کسی بیماری کا شکار مریض اپنے ڈاکٹر کی صلاح لے کر روزے رکھیں۔ اور سحر و افطار میں وقت پر دوائیاں کھائیں۔
یہ بھی پڑھیں : Potato Peel Benefits: آلو کا چھلکا کینسر جیسے بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے