عالمی یوم خواتین ہر برس منایا جاتا ہے لیکن اس برس شاہین باغ کافی سرخیوں میں ہے۔ عالمی یوم خواتین کیوں منایا جاتا ہے اور کیوں منانا چاہیے، اس تعلق سے بھی مظاہرے میں بیٹھی ہوئی خواتین کو معلومات فراہم کی گئی۔
اس موقع پر مظاہرہ کر رہی خواتین نے کہا کہ ایک ماہ ہونے والا ہے، ہم سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاجی مظاہرے پر بیٹھے ہیں لیکن ہماری آواز کو سنا نہیں جا رہا ہے، ایسے میں عالمی یوم خواتین پر یہاں کی تمام خواتین چاہتی ہے کہ انہیں اس قانون سے نجات حاصل ہو۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ آج ملک میں جنسی زیادتی کے معاملے بڑھتے جا رہے ہیں، خواتین اس ملک میں محفوظ نہیں ہیں، ایسے میں ہم چاہتے ہیں کہ جو بھی ملزمین ہیں انہیں سخت سزا دی جائے اور اس تعلق سے سخت قانون بنایا جائے۔ خواتین کی تمام پریشانیوں کو سمجھ کر اس کا حل نکالا جائے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک سی اے اے کو واپس نہیں لیا جائے گا تب تک غیر معینہ مدت کے لیے مظاہرہ جاری رہے گا۔