ETV Bharat / state

Indian Union Muslim League احمدآباد میں انڈین یونین مسلم لیگ کی رکن سازی مہم کا اہتمام - انڈین یونین مسلم لیگ کی رکن سازی مہم کا اہتمام

احمدآباد میں انڈین یونین مسلم لیگ کی جانب سے رکن سازی مہم کا شانداراہتمام کیا گیا۔ پارٹی کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ گجرات میں انڈین مسلم لیگ کی تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

احمدآباد میں انڈین یونین  مسلم لیگ کی رکن سازی مہم کا اہتمام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 4, 2023, 5:47 PM IST

احمدآباد میں انڈین یونین مسلم لیگ کی رکن سازی مہم کا اہتمام

احمدآباد:انڈین مسلم لیگ کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر ملک کی مختلف ریاستوں رکن سازی مہم چلائی جا رہی ہے۔ احمدآباد کے سرکٹ ہاؤس میں اس سلسلے میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیاجس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا۔

انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی نائب صدر ایڈوکیٹ سیبو میران نے کہا کہ عام لوگوں کو پارٹی سے جوڑنے کے لئے خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے ۔ہر تین برس میں ایک بار ممبر سازی مہم چلاتے ہیں۔لوگوں میں پارٹی کو لے کر دلچسپی پائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہا کہ انڈین یونین مسلم لیگ ایک ایسی پارٹی ہے جو گزشتہ 75 سال سے ہندوستان میں کام کر رہی ہے ملک کے پارلیمنٹ اور اسمبلی اور ریاست میں مسلم لیگ کا اہم رول رہا ہے۔ یہ ایک سیکولر پارٹی ہے۔ ہماری پارٹی پسماندگی دور کرنے اور مسلمانوں کو ترقیاتی مہم سے جوڑنے کے لئے قومی سطح پر کام کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں؛گومتی پور علاقے میں واقع بند اسکولوں کو کھولنے کا مطالبہ

ان کا کہنا ہے کہ اپنی پارٹی کو گجرات میں مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔پوری قوت کے ساتھ الیکشن لڑیں گے۔پارٹی آئیڈیالوجی پر چلنے کی بھر پور کوشش کرتے ہیں۔ کیرالہ میں ہم گزشتہ 50 سال سے کانگرس کے ساتھ ہیں ووٹ بگاڑنے کے لیے ہم نہیں آئے ہیں۔ سیکولر طاقتوں کو اقتدار میں لانا ہمارا سب سے اہم مقصد ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.