ETV Bharat / state

Jamaat-e-Islami Hind Gujarat اسرائیل اور فلسطین تنازعہ کو حل کرنے کے لئے بھارت اپنا کردار ادا کرے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 10, 2023, 5:17 PM IST

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ پر جماعت اسلامی ہند گجرات کے سیکرٹری واصف حسین اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے تنازعہ کو حل کرنے کے لئے ہندوستان کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اور اسرائیل پر دباؤ بنانا چاہئے۔ India should play its role to resolve Israeli-Palestinian conflict: Jamaat-e-Islami Hind Gujarat

اسرائیل اور فلسطین تنازعہ کو حل کرنے کے لئے بھارت اپنا کردار ادا کرے

احمد آباد: اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ پر جماعت اسلامی ہند گجرات کے سیکرٹری واصف حسین اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے تنازعہ کو حل کرنے کے لئے ہندوستان کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اور اسرائیل پر دباؤ بنانا چاہئے۔ واصف حسین نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں فلسطین کے معصوم بچے، عورتیں اور بوڑھے افراد بڑی تعداد میں ہلاک ہورہے ہیں۔ انہوں نے جنگ کو فوری روکنے پر زور دیا۔

انہوں نے اسرائیل کے رویہ اور مسجد اقصیٰ کی بار بار بیحرمتی کو جنگ کا ذمہ دار قرار دیا۔ واصف حسین نے اقوام متحدہ و عالمی طاقتوں سے جنگ کو جلد از جلد روکنے کے اقدامات کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے بھارتی حکومت سے فلسطین سے متعلق قدیم پالیسی پر عمل کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے کہا تھا کہ جس طرح انگلینڈ و فرانس وہاں کے لوگوں کا ہے، اسی طرح فلسطین، بھی صرف فلسطینیوں کا ہے۔ انہوں نے حکومت ہند سے اسرائیل پر دباؤ ڈالتے ہوئے جنگ کو رکوانے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Iman Rally مہسانہ میں پاکی صافی کے سلسلے میں ایمان ریلی کا انعقاد کیا

واصف حسین نے کہا کہ اسلام میں مسجد اقصیٰ کا بلند مقام ہے اور دنیا بھر کے مسلمان قبلہ اول سے محبت کرتے ہیں، اس سے ان کا جذباتی تعلق ہے۔ انہوں نے 1960 سے پہلے کی طرح فلسطین ریاست کو آزاد کرنے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.