گجرات کے ضلع کچھ میں سمندر کنارے مختلف مقامات پر دو دن میں سوا چھ کروڑ روپے سے زیادہ کے 419 چرس کے پیکٹ برآمد کیے گئے۔
پولیس افسر سوربھ تونبلیا نے بتایا کہ پیر کے روز سمندر کنارے مختلف مقامات سے چرس کے سو پیکٹ اور اتوار کو جکَھو مرین علاقے میں 186، جَکھو علاقے میں دو، مرین ٹرانسفورس کو 18، اسٹیٹ آئی بی کو 59، بی ایس ایف کو 20 اور کوسٹ گارڈ کو 34، کل 419 چرس کے پیکٹ سمندر کنارے مختلف مقامات سے لاوارث پڑے ملے۔
برآمد پیکٹس کی قیمت کا اندازہ چھ کروڑ 28 لاکھ 50 ہزار روپے لگایا جا رہا ہے۔ پولیس اس بات کی تلاش کر رہی ہے کہ یہ چرس کہاں سے آئی ہے۔ اس سلسلے میں اب تک کسی کی گرفتاری نہیں کی جا سکی ہے۔
غور طلب ہے کہ 20 مئی سے 17 جون تک کچھ میں سمندر کنارے مختلف مقامات سے 82 چرس کے پیکٹس لاوارث پڑے ملے تھے جن کی قیمت تقریباً ایک کروڑ 23 لاکھ روپیے تھی۔