اس پرامن احتجاج میں اے بی وی پی کے کارکنان نے تشدد برپا کرنے کی کوشش کی، لیکن پولیس نے اے بی وی پی کے چار کارکنان کو گرفتار کیا اور مظاہرے کو پرامن طریقے سے مکمل ہونے دیا۔
مظاہرین نے جے این یو طلبا پر ہوئے حملے کی شدید مذمت کی۔
اس مظاہرے اور میں طلبا اور اور سماجی کارکنان نے وزیر اعظم نریندر مودی کو جنرل دائر اور ہٹلر کہا، اس احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں طلبا نے شرکت کی۔
طلبا نے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف آواز بلند کی اور حب الوطنی کے گیت گائے اور انقلاب زندہ باد کے نعرے بھی بلند کیے۔
واضح رہے کہ احمدآباد کے آئی آئی ایم کے باہر مختلف یونیورسٹیز کے طلبا اور سماجی کارکنان نے ہاتھوں میں پوسٹر پلے کارڈ لے کر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور منہ پر پٹی باندھ کر بتایا کہ دفعہ 144 کے ذریعے کس طرح سے لوگوں کو خاموش کیا جا رہا ہے ۔