ETV Bharat / state

Iftar Party in Ahmedabad احمدآباد کے شفا ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال میں افطار پارٹی کا اہتمام - مسجد ون موومنٹ اور گجرات پبلک ویلفیئر ٹرسٹ

احمدآباد کے شفا ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال میں مسجد ون موومنٹ اور گجرات پبلک ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔

احمدآباد کے شفا ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال میں افطار پارٹی کا اہتمام

author img

By

Published : Apr 17, 2023, 4:20 PM IST

احمدآباد: رمضان کے موقعے پر مسجد ون موومنٹ اور گجرات پبلک ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے شفا ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اس افطار پارٹی میں مذہبی رہنمائوں، کمیونٹی ممبران اور صحافیوں سمیت مختلف شعبو سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس تعلق سے مسجد ون مومینٹ کے انچارج کوثر علی سید نے بتایا کہ آج افطار پارٹی کا اہتمام شہر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے اور مختلف برادریوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے مقصد سے کیا گیا۔ یہ تقریب اتحاد اور تنوع کی علامت تھی جو ہندوستان کی ثقافت اور ورثے کا ایک لازمی حصہ ہے۔

احمدآباد کے شفا ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال میں افطار پارٹی کا اہتمام
احمدآباد کے شفا ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال میں افطار پارٹی کا اہتمام

افطار پارٹی کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد افطار کیا گیا۔ تمام حاضرین کو افطار کے روایتی پکوان کھجور، پھل اور نمکین افطار کھولنے کے لئے دیا گیا۔ نماز مغرب کے بعد مہمانوں کو کھانا بھی کھلایا گیا۔ اس موقع پر مہمانوں کو فرحت بخش مشروبات بھی پیش کیے گئے۔ مسجد ون کے انچارج کوثر علی سید نے کمیونٹی اور تمام احباب کا تعاون اور افطار میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ " یہ افطار پارٹی ہماری کمیونٹی کی طاقت اور اتحاد کا ثبوت ہے اور میں اس کا حصہ بن کر بہت خوش ہوں۔"

یہ بھی پڑھیں: Iftar Party In Mumbai افطار پارٹی کا آپسی بھائی چارے کو فروغ دینے میں اہم کردار ہوتا ہے

اس موقعے پر مولانا عبدالسلام اور ان کی ٹیم نے سبھی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، جنہوں نے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے انتھک محنت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریب اس حقیقت کی گواہ تھی کہ مختلف برادریوں کے لوگ ہم آہنگی اور امن کو منانے اور فروغ دینے کے لیے اکٹھے ہو سکتے ہیں۔ افطار پارٹی کے منتظمین نے مستقبل میں بھی ایسی تقریبات کا انعقاد جاری رکھنے اور مزید جامع اور پرامن معاشرے کی تعمیر کے لیے کام کرنے کا عزم کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.