ریاست گجرات کے احمدآباد شہر کے چاندکھیڑا علاقے میں بدھ کو ایک شخص نے اپنی اہلیہ کو قتل کردیا۔
پولیس نے بتایا کہ موٹیرا گاؤں کی بھاگیرتھ سوسائٹی میں بینک سے ریٹائرڈ موتی بھائی مکوانا نے بیوی جشی بین کو آج صبح گلا دباکر قتل کردیا۔
خیال رہے کہ جشی بین اس کی دوسری بیوی تھی، جس سے اس کی ایک 16 برس کی بیٹی جس کا نام خشبو ہے، اور وہ گیارہویں جماعت میں پڑھتی ہے۔
ہلاک شدہ کا بھائی ٹریفک پولیس میں کانسٹیبل ہے، بتایا جارہا ہے کہ موتی بھائی کی پہلی بیوی نرملا بین نے خودکشی کرلی تھی۔
اس کے بعد اس نے جشی بین سے دوسری شادی کی تھی، پہلی بیوی سے اس کے دوبیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔
پولیس کیس درج کے بعد معاملہ درج کرکے تفتیش کررہی ہے ۔