چوبیس سالہ ویویک شرما مدھیہ پردیش کے ضلع مورینا سے تعلق رکھتا ہے، وہ کچھ عرصے سے گجرات میں مجسمہ سازی کا کام کر رہا تھا۔
ویویک نے گجرات کے ضلع بنسکنتھا کے ایک مندر میں اپنی زبان کاٹ لی۔ جبکہ کچھ اطلاعات میں دعوی کیا گیا ہے کہ دیوی کو راضی کرنے کے لیے ویویک نے یہ قربانی دی ہے لیکن پولیس نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے۔
ویویک ہفتے کے روز نندیوشوری گاؤں کے نندیشوری مندر میں خون سے لت پت ملا، جس کے بعد اسے ہسپتال لے جایا گیا۔
پولیس کے ایک سب انسپیکٹر ایچ ڈی پرمار نے کہا 'ہم نے ویویک کو ہاتھ مں کٹی ہوئی زبان پکڑے ہوئے دیکھا جس کہ بعد اسے سوئی گام ہسپتال میں داخل کروایا گیا'۔
جس مندر میں ویویک نے اپنی زبان کاٹی، اس مندر کی بارڈر سیکیورٹی فورس کی جانب سے نگرانی کی جاتی ہے، ویویک ایک دوسرے مندر میں جو 14 کلو مٹر دور ہے وہاں کا کرتا تھا۔
بی ایس ایف کے ایک مقامی عہدیدار نے بتایا 'ویویک شرما نے دیوی کو قربانی دینے کے ذریعہ اپنی زبان پیش کرنے کے بارے میں سوچا ہوگا تاکہ حالات بدلے اور وہ اپنے گھر لوٹ سکے'۔
تاہم پولیس نے کہا 'وہ تک تک کچھ نہیں کہ سکتے، جب تک ویویک صحتیاب ہوتا'۔