ریاست گجرات کے محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر شدید بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق راجستھان میں لا پریشر کی وجہ سے بارش کا سسٹم سرگرم ہے، جس کے سبب شمالی گجرات کے کچھ حصے میں مسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے شمالی گجرات کے بناس کانٹھا پاٹج، سابر کانٹھا اور دیگر اضلاع میں مسلادھار بارش ہونے کی پیشنگوئی کی ہے یہاں ماہی گیروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ سمندر میں نہ جائیں، اور اب آئندہ چوبیس گھنٹوں کے بعد آنے والے سات دنوں تک بارش کی شدت کم ہو سکتی ہے، گجرات میں اب تک 120 فیصد بارش ہوچکی ہے۔
اس تعلق سے چیف سیکریٹری گجرات انل مکیم ریاستی ایمرجنسی آپریشن انٹر میں متعلقہ محکموں کے چیف افسران کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لینے کے ایک میٹنگ کی، جس میں راحت کمشنر ڈاکٹر ہرشد پٹیل نے کہا کہ بارش کے سبب 232 پنچایت سڑکیں،ایک قومی شاہراہ، اور 31 دیگر راستے یعنی کل 297 سڑکیں بارش میں بہہ چکی ہیں اور راستے خراب ہو چکے ہیں اس لیے ان تمام راستوں کو بند کردیا گیا ہے۔
وہیں 30 دیہات میں بجلی منقطع کردی گئی ہے، اور نرمدہ ڈیم میں بھی ہر برس سے زیادہ پانی اس برس بھرنے کا امکان ہے، تاہم بارش کے سبب بڑی تعداد میں کھیتوں میں پانی بھر جانے اور سیلاب آنے سے تمام طرح کی فیصلوں کو نقصان پہنچا ہے جس سے کسان پریشان ہیں۔