ETV Bharat / state

مریضوں کی ہلاکتوں پر وزیر صحت نے غم کا اظہار کیا

author img

By

Published : Aug 6, 2020, 9:07 PM IST

احمد آباد نورنگ پورا علاقے میں واقع شریا ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں صبح سویرے تقریباً تین بجے آگ لگ جانے سے آٹھ کورونا مریضوں کی موت ہوگئی۔

مریضوں کی ہلاکتوں پر وزیر صحت نے غم کا اظہار کیا
مریضوں کی ہلاکتوں پر وزیر صحت نے غم کا اظہار کیا

صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے گجرات میں احمد آباد کے ایک ہسپتال میں آگ لگ جانے کی وجہ سے متعدد افراد کی ہلاکتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ کنبوں کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے ٹوئٹ کیا کہ "احمد آباد، گجرات کے ایک ہسپتال میں آگ لگ جانے سے کئی لوگوں کے ہلاک ہوجانے کی دلخراش خبر سے دل بے چین ہے۔ بھگوان آنجہانی روحوں کو سکون اور کنبوں کو یہ دکھ برداشت کرنے کی طاقت دے۔ غمزدہ کنبوں کے ساتھ میری گہری تعزیت۔ او م شانتی"۔

خیال رہے کہ احمد آباد نورنگ پورا علاقہ میں واقع شریا ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں صبح سویرے تقریباً تین بجے آگ لگ جانے سے وہاں داخل آٹھ کورونا مریضوں کی موت ہوگئی۔ اس حادثہ کی زد میں آئے دیگر مریضوں کو علاج کے لئے دیگر ہسپتالوں میں اخل کرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آندھراپردیش: 15اکتوبر سے کالجز کھولنے کا فیصلہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.