ETV Bharat / state

گجرات میں کورونا کا قہر - گجرات کے ہر شہر میں کورونا مریض

کورونا سے اب تک گجرات میں مجموعی طور پر 197 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، 16 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

گجرات میں کورونا کا قہر
گجرات میں کورونا کا قہر
author img

By

Published : Apr 29, 2020, 11:14 PM IST

گجرات میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 19 مارچ کو سامنے آیا تھا اور اس وقت تک ملک میں 200 کے قریب کیس سامنے آئے تھے، لیکن اس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست میں کورونا کی رفتار خطرناک طریقے سے بڑھ رہی ہے۔

صورتحال یہ ہے کہ گجرات میں اب متاثرہ افراد کی کل تعداد 4082 ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران، 308 نئے کیس سامنے آئے ہیں جن میں سے 234 صرف احمد آباد کے ہیں۔

کورونا سے اب تک گجرات میں مجموعی طور پر 197 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، 16 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے 308 کیسوں میں سے احمد آباد میں سب سے زیادہ 234 کیسز درج ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ سورت میں 31 ، وڈوڈرا میں 15 ، آنند میں 11 ، پنچمہال میں 4 ، راجکوٹ ، نوساری ، بوٹاڈ میں 3 ، گاندھی نگر ، بھاونگر میں 2-2 اور مہسانا ، مہیساگر میں 1-1 کیسز درج ہوئے ہیں۔

گجرات کا احمد آباد شہر پوری طرح سے کورونا انفیکشن کا شکار ہوچکا ہے اور اس شہر کا شاید ہی کوئی حصہ ایسا ہوگا جہاں کورونا کے مریض نہ ملے ہوں۔ اب تک ، احمد آباد میں کورونا کے 2777 مثبت کیسز درج ہوئے ہیں۔ تاہم سورت میں601 اور وڈوڈرا میں 270 کیس پاے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ راجکوٹ میں اب تک 58 ، آنند میں 71 ، بھاونگر میں 43 ، بھروچ میں 31 ، گاندھی نگر میں 38 ، پاٹن میں 17 ، بناس کانٹھا میں 28 اور پنچ مہال میں 24 مثبت کیسز درج ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.