ETV Bharat / state

ٹریفک جرمانوں کے خلاف کانگریس کی مہم

گجرات کانگریس کمیٹی نے ٹریفک جرمانوں سے عوام کو ہورہی مشکلات کو حل کرنے کا اعلان کیا ہے، نئے ٹریفک قانون میں حکومت گجرات کی جانب سے ترمیم کے باوجود جرمانے زیادہ بتاتے ہوئے اس کے خلاف ایک مہم شروع کی ہے۔

ٹرافک جرمانوں کے خلاف کانگریس کی مہم
author img

By

Published : Sep 18, 2019, 3:06 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 1:43 AM IST

اس مہم کے تحت گجرات کانگریس کمیٹی نے ایک ہیلپ لائن نمبر جاری کیا ہے جس کا نمبر07941050774 ہے، اس نمبر پر عوام مس کال کرسکتے ہیں جس پر انھیں کال کی جائے گی اور انکے مسائل کو سنا جائے گا۔

ٹرافک جرمانوں کے خلاف کانگریس کی مہم

کانگریس کے مطابق پولیس عوام پر بھاری جرمانے عائد کررہی ہے جس کی وجہ سے انھیں پریشانیوں کو سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
گجرات کانگریس کمیٹی کے ترجمان ڈاکٹر منیش دوشی کا کہنا ہیکہ ہے کہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے بی جے پی حکومت لوگوں کے پاس سے لاکھوں روپے کا جرمانہ ٹریفک کے نام پر وصول کررہی ہے اور یہ ان جرمانوں سے ریاست کی عوام پریشان ہے۔

انھوں نے کہا کہ ٹریفک کے قوانین پر عمل کرنا سب چاہتے ہیں لیکن حکومت نے عوام کومصیبت میں ڈال دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ گجرات کانگریس کمیٹی نے ایک ہفتے کے لیے یہ مس کال نمبر جاری کیا ہے اور اب تک دیڑھ لاکھ لوگوں نے اس نمبر پر مس کال کیا ہے۔
اس سلسلے میں منیش دوشی نے کہا کہ کانگریس کمیٹی عوام کو انصاف دلانے کے لئے میدان میں اتری ہے اور اس مس کال مہم کے ذریعے جلد ہی بڑے پیمانے پر احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 1:43 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.