گجرات کے دارالحکومت گاندھی نگر میں اسمبلی کے مخصوص اجلاس کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ قانونی انداز میں مرکز کے اس قانون کے حق میں ماحول پیدا کیا جا سکے اور شہریت ترمیم بل کی حمایت میں ایک مخصوص بل منظور کیا جاسکے اس کے ساتھ ہی گجرات میں نیشنل پاپولیشن رجسٹر( این پی آر) کے نفاذ کی تیاری بھی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گجرات قانون ساز اسمبلی کا سہ روزہ سرمائی اجلاس 11 دسمبر کو ختم ہو چکا ہے لیکن اس کے باوجود مرکزی حکومت کی جانب سے لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں پاس کیے گئے شہریت ترمیم قانون کو گجرات میں نافذ کرنے کے لیے 10جنوری کو اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ گجرات وزیراعلی وجئے روپانی نے کئی موقعوں پر دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ گجرات میں سی اے اے اور این آر سی دونوں قوانین کوافذ کیا جائے گا تاہم وجئے روپانی سی اے اے کی حمایت میں کھڑے ہو ملک میں سی اے اے کی حق میں ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
ایسے میں دیکھنا دلچسپ ہو گا کہ گجرات اسمبلی کے اس مخصوص اجلاس میں سی اے اے کے لیے کس طرح کا ماحول دکھائی دیتا ہے اور سی اے اے کی حمایت میں بل منظور ہونے کے بعد گجرات کی ہوا میں کچھ تبدیلی رونما ہوتی ہے یا نہیں؟