ETV Bharat / state

گجرات میں سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت

ریاست گجرات میں 'وایو' طوفان' کے سبب کئی ساحلی علاقوں میں بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔

author img

By

Published : Jun 12, 2019, 6:16 AM IST

وایو' طوفان

گجرات کے وزیراعلی وجئے روپانی نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آج دوپہر سے قبل محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں کیونکہ وایو نامی طوفان کی رفتار110 سے 120 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے اور 13 جون کی صبح تک یہ رفتار 135 کلو میٹر فی گھنٹہ ہونے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق 13 جون کو یہ طوفان گجرات کے متعدد ساحلی علاقوں میں 110 سے 120 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے داخل ہونے کا امکان ہے۔

روپانی نے سیاحوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ' گجرات میں آئے ہوئے وہ سیاح جو دوارکا، سومناتھ، ساسن، کچھ جارہے ہیں وہ 12 جون یعنی آج دوپہر سے قبل ہی محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔

اس طوفان کے سبب ریاست کے 10 اضلاع کے اسکول دو دنوں کے لیے بند رہیں گے۔

Intro:Body:

gujrat

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.