ریاست گجرات میں کورونا کے معاملے آہستہ آہستہ کم ہوتے نظر آرہے ہیں اس کے ساتھ ہی کورونا سے ہلاک ہونے والے معاملے بھی کم ہو رہے ہیں.جبکہ ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہےـ
کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 3600 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 3689پر پہنچ گئی ہے۔ گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ 919 نئے معاملے سامنے آئے ہیں ـ
گجرات میں اب تک کل 167173 پازیٹو معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 149548 پر پہنچ گئی ہےـ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 963 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 13936معاملے ایکٹیو ہے ان میں سے 65مریض وینٹی لیٹر پر ہیں وہیں 13871 افراد کی حالت مستحکم ہےـ
گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک 5742742 ٹیسٹ ہوے ہیں۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے سور ت میں 166 پاءے گیے ہیں ـ احمدآباد میں 162، وڈودرا میں 72، گاندھی نگر میں 15، بھاونگر میں 2، بناس کانٹھامیں 8 ، راجکوٹ میں 65 ، سریندر نگر میں 9 ، پاٹن میں 6، امریلی میں 7 ، جام نگر میں 28 اور مہسانہ میں 18، کچھ میں 16 معاملے درج ہوئے ہیں۔