گجرات Gujarat میں سمندری طوفان، ویسٹرن ڈسٹربنس اور بحیرہ عرب پر کم دباؤ کے مشترکہ اثر کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئی مقامات پر ہلکی پھلکی بارش ہوئی، جبکہ محکمہ موسمیات India Meteorological Department نے شدید سے انتہائی شدید بارش کی وارننگ Gujarat Heavy Rain Warning دی ہے۔ آج اور کل کئی اضلاع میں موسلادھار بارش کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔
آج صبح سورت، احمدآباد بل، وڈودرا، پنچمحال اور شمالی گجرات کے کچھ حصوں میں ہلکی بارش درج کی گئیں۔ احمد آباد شہر کے مشرقی اور مغربی حصوں میں بھی آج ہلکی بارش ہوئی۔
کل سے گجرات میں ابر آلود ہے جس کی وجہ سے گجرات کے کئی علاقوں میں معمولی بارش ہو رہی ہے۔ وہیں محکمہ موسمیات نے کل یعنی 2 دسمبر کو مہی ساگر، داہود، چھوٹا ادے پور، نرمدا میں شدید بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
تاہم سوراشٹر میں بھی منگل کی دوپہر سے کئی مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں آج صبح 6 بجے تک 10 اضلاع کے 22 تعلقہ میں بارش ریکارڈ کی گئی جس میں سومناتھ ضلع کے اونا میں سب سے زیادہ 29 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اس کے بعد صبح 10 بجے تک 62 تعلقہ میں بارش ہوئی۔ غیر موسمی بارش سے جہاں ایک طرف کسانوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیں دوسری طرف بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں کافی کمی درج کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: Gujarat IMD Predicted Heavy Rainfall: گجرات میں آئندہ دو دن بے موسم بارش کا امکان
محکمۂ موسمیات کے مطابق آنند، داہود، پنچ محال، چھوٹا ادے پور، سورت، تاپی ،بھروچ، نوساری ولساڑ ،بوٹاد ،امریلی،جوناگڑھ اور بہاونگر میں شدید بارش کا امکان ہے۔ بھاری بارش کی پیشنگوئی کے بعد این ڈی آر ایف کی چھ ٹیموں کو اسٹینڈ بائے پر رکھا گیا ہے۔ این ڈی آر ایف کی ایک اور ٹیم ولساڑ اور ایک ٹیم امریلی بھیجی گئی ہے۔