ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے وسیم اشرفی نے تین طلاق معاملے پر کہا کہ ہم عدالت کا عزت و احترام کرتے ہیں لیکن ہماری شریعت کے تعلق سے فیصلہ کرنے کا حق عدالت کو نہیں ہے، ہم شریعت میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔
این آر سی کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ 'این آر سی کو ضرور نافذ کیاجائے لیکن این آرسی کی آر میں کسی ایک قوم کو نشانہ بنایا جائے گا تو ہم اسے ہرگز قبول نہیں کریں گے۔
انہوں نے بابری مسجد فیصلے پر برٹش لائبریری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ' سپریم کورٹ نے فیصلے کے دوران یہ کہا کہ ایودھیا کے مقام پر نماز پڑھنے کا کوئی ثبوت نہیں ملا لیکن میرے پاس برٹش لائبریری کے کچھ تصاویر موجود ہیں جس میں صاف طور سے بابری مسجد اور اس میں قرآن شریف اور نماز پڑھتے ہوئے لوگ دکھائی دے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'جب برٹش حکومت یہ تصاویر دکھا رہی ہے تو بھارتی حکومت اور خفیہ ایجنسی کو یہ ثبوت کیوں نہیں ملا؟ اور اس معاملے پر ریویو پیٹیشن ضرور داخل کی جائے اور برابری کا انصاف کیا جائے۔