بدرالدین شیخ گذشتہ 45 برسوں سے پارٹی سے وابستہ تھے۔ احمدآباد میونسپل کارپویشن میں حزب اختلاف کے رہنما تھے۔
استعفی کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ ابھی گجرات میں کانگریس پارٹی کمزور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے وارڈ کا کونسلر ہوں۔ میرے علاقے میں کونسلر کی ایک نشست کے لیے ضمنی انتخاب ہونا ہے۔کانگریس پارٹی سے 17 افراد نے ٹکٹ کے لیے کہا، لیکن پارٹی نے جس امیدوار کو ٹکٹ دیا ہے میں اس سے ناراض ہوں ، وہ احمدآباد میونسپل کارپوریشن کا ریٹائرڈ آفیسر ہے۔ وہ پارٹی کا ممبر نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان اس فیصلے سے خوش نہیں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پارٹی کمزور ہوتی جارہی ہے۔