ریاست گجرات میں گذشتہ سات دنوں میں، بالترتیب 778 ، 735 ، 725 ، 712 ، 687 ، 681 اور 675 نئے کیس سامنے آئے تھے اور آج لگاتار آٹھویں دن اس میں اضافہ ہی ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آج نئے معاملے میں ہیرا اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ مرکز سورت نے مسلسل پانچویں بار اور کل ملا کر ساتویں بار سب سے زیادہ متاثر احمد آباد کو پیچھے چھوڑ دیا۔
گذشتہ کچھ دنوں سے اس جنوبی ضلع میں کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں جبکہ احمد آباد میں ان کی تعداد میں قدرے کمی آرہی ہے۔پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 569مزید کے صحت یاب ہونے سے اسپتالوں سے اب تک چھٹی پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 27313 ہوگئی ہے۔آج پانچ پانچ اموات احمد آباد و سورت، تین راجکوٹ اور ایک ایک امریلی، جام نگر اور موربی میں ہوئی ہیں۔محکمہ صحت کئ ایک سینئر افسر کے مطابق ریاست میں 24 گھنٹوں کے دوران جن لوگوں کو اسپتالوں سے چھٹی دی گئی ہے ان میں سے 170 احمد آباد،101 وڈودرہ اور 181 سورت کے ہیں۔
اب سرگرم معاملے 9111 ہیں جن میں سے 67 وینٹیلیٹر پر ہیں۔اب تک کل سواچار لاکھ سے زیادہ افراد کی جانچ کی گئی ہے جبکہ پونے تین لاکھ سے زائد لوگ کوارنٹائن میں ہیں۔