کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 3700 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 3714 پر پہنچ گئی ہے۔ گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ 969 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
گجرات میں اب تک کل 172009 پازیٹو معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 155105 پر پہنچ گئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1027افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 13190معاملے ایکٹیو ہے ان میں سے 62 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں وہیں 13128 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک 6002273 ٹیسٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے سورت میں 165، احمدآباد میں 162، وڈودرا میں 77، گاندھی نگر میں17، بھاونگر میں 9، بناس کانٹھا میں 26، راجکوٹ میں 51، سریندر نگر میں 21، پاٹن میں 22 ، امریلی میں 17، جام نگر میں 12 اور مہسانہ میں 26، کچھ میں 9 معاملے درج ہوئے ہیں۔