ریاست میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3370 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1372 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جب کہ 15 افراد ہلاک اور 1289 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
گجرات میں اب تک کل 12571 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 107701 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 16470 معاملے ایکٹیو ہے ان میں سے 86 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں وہیں 16384 افراد کی حالت مستحکم ہے۔ گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک 3986370 ٹیسٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے سورت میں183 احمدآباد میں 160 وڈودرا میں 93 گاندھی نگر میں 20 بھاونگر میں 19 بناس کانٹھا میں 51 راج کوٹ میں 108 سریندر نگر میں 22 پاٹن میں 22 امریلی میں 29 جام نگر میں 84 اور مہسانہ میں 45 کچھ میں 27 معاملے درج ہوئے ہیں۔