اس تعلق سے ایس ڈی پی آئی کے سیکرٹری اکرام الدین شیخ نے کہا کہ وہ اس معاملے کی سخت مذمت کرتے ہیں کیونکہ ایک طرف پوری دنیا کورونا وائرس جیسی خطرناک وبا سے پریشان ہیں تو وہیں دوسری جانب ملک کی قومی یکجہتی کی فضا کو مکدر کرنے کے لیے اس طرح کا کام سول اسپتا میں کیا گیا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں گجرات کے گورنر کو میمورنڈم بھی دیاگیا ہے ۔ جلد از جلد اس معاملے پر کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔
گجرات: سول اسپتال میں مذہب کی بنیاد پر وارڈ علیحدہ ، ایس ڈی پی آئی کا میمورنڈم
کورونا وائرس کا قہر مسلسل جاری ہے۔ احمدآباد میں تو کورونا کے ہزاروں مریض اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ احمدآباد کے سول اسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرمریض زیرعلاج ہیں۔ لیکن چند ایام قبل ان مریضوں کو مذہب کی بنیاد پر الگ الگ وارڈ میں شفٹ کرنے کا معاملہ منظر عام پر آیا تھا۔ جس کے بعد شوسیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا گجرات نے اس واقع کی سخت مذمت کی۔ اورگجرات کے گورنر کو میمورنڈم سونپا اور اس معاملے پر جلد از جلد کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا.
سول اسپتال میں مذہب کی بنیاد پر وارڈ علیحدہ