رکن پارلیمان پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے ذریعے ناتھورام گوڈسے کو محب وطن کہنے پر ملک بھر میں ہنگامہ برپا ہوگیا جس کی وجہ سے پرگیہ سنگھ کو معافی مانگنی پڑی۔
اس معاملے پر ویلفیئر پارٹی آف آنڈیا (گجرات) کے صدر اکرام بیگ مرزا نے مطالبہ کیا کہ پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو ایوان اور بی جے پی پارٹی سے برطرف کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ گوڈسے کو محب وطن کہنا ناقابل معافی ہے ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔
اس معاملے کو لیکر بی جے پی کا کلچر سامنے آرہا ہے کیونکہ یہ لوگ ویر ساورکر کو بھارت رتن دینے کی بات کر رہے تو گوڈسے کو محب وطن بتا رہے ہیں جو گاندھی جی کا قاتل ہے اور آزاد بھارت کا پہلا دہشت گرد ہے۔