گاندھی نگر: اگلے ماہ ہونے والے گجرات اسمبلی انتخابات سے پہلے، وزیر اعظم نریندر مودی آج بی جے پی کی وجے سنکلپ سمیلن کی تین ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ پیر کو پی ایم مودی کی پہلی ریلی صبح 11 بجے سریندر نگر، دوسری ریلی دوپہر 1 بجے جبوسر میں اور تیسری ریلی دوپہر 3 بجے نوساری میں ہوگی۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اگلے ماہ ہونے والے گجرات اسمبلی انتخابات سے قبل پیر کو ریاست کے دوارکا، سومناتھ، جوناگڑھ اور کچھ اضلاع میں چار عوامی جلسہ میں شرکت کریں گے۔ صبح 11 بجے، شاہ دوارکا ضلع کے کھمبالیہ اسمبلی حلقہ میں پہلی میٹنگ سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد دوپہر ایک بجے کوڈینار کے سومناتھ میں وہ ایک اور ریلی سے خطاب کریں گے۔ PM Modi to Hold Rallies in Gujarat
وزیر داخلہ جوناگڑھ کے منگرول اسمبلی حلقہ اور کچھ کے بھوج اسمبلی حلقہ میں بھی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ پی ایم مودی ہفتہ کی شام اپنی آبائی ریاست پہنچے تھے۔ انہوں نے ولساڈ میں روڈ شو کیا اور لوگوں سے خطاب بھی کیا۔ وزیر اعظم نے اتوار کو سومناتھ سے اپنی مہم کا آغاز کیا۔ بعد ازاں انہوں نے دھوراجی، امریلی اور بوٹاڈ میں انتخابی ریلیاں بھی کیں۔ دھوراجی میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے راہل گاندھی پر تنقید کی اور کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کے دوران، کانگریس لیڈر ایک خاتون کے ساتھ چل پڑے جس نے نرمدا پروجیکٹ کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ یاد رہے کہ گجرات میں 182 سیٹوں پر دو مرحلے میں یکم اور 5 دسمبر کو ووٹنگ ہونی ہے جب کہ نتائج کا اعلان 8 دسمبر کو کیا جائے گا۔ Gujarat Polls 2022
یہ بھی پڑھیں: Gujrata Assembly Election 2022 پارٹی بدلنے کے باجود کانگریس لیڈران ٹکٹ سے محروم