ETV Bharat / state

Gujarat Police on NCRB Report گجرات سے لاپتہ خواتین میں سے 95 فیصد بازیاب، گجرات پولیس - اکثر فیصد لاپتہ خواتین بازیاب

کرائم ریکارڈ بیورو کی ایک رپورٹ کے مطابق ریاست گجرات سے گذشتہ پانچ برسوں میں 41621 خواتین لاپتہ ہو چکی ہیں۔ اس رپورٹ پر اب گجرات پولیس نے رد عمل جاری کیا ہے۔

Gujarat Police on NCRB Report
Gujarat Police on NCRB Report
author img

By

Published : May 10, 2023, 7:29 AM IST

نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو ہر سال ملک کی مختلف ریاستوں کے پولیس رجسٹر میں درج جرائم کی تفصیلات شائع کرتا ہے۔ اسی طرح حال ہی میں ایک ایسی رپورٹ اس نے شائع کی جس نے گجرات میں تہلکہ مچا دیا۔ این سی آر بی نے اپنی رپورٹ میں نے بتایا کہ گجرات سے گذشتہ پانچ برسوں میں 41,621 خواتین لاپتہ ہو چکی ہیں۔
یہ رپورٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی اور سوشل میڈیا پر لوگوں نے حکومت اور انتظامیہ پر طنزیہ و تبصرے کیے اور تحریریں لکھیں، جس کے بعد گجرات پولیس نے فوری طور پر اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایک ایک بیان جاری کیا جس میں گجرات پولیس نے دعویٰ کیا کہ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو نے جو رپورٹ شائع کی ہے وہ رپورٹ نامکمل اور گمراہ کن ہیں۔

Gujarat Police on NCRB Report
Gujarat Police on NCRB Report

گجرات پولیس کا دعویٰ ہے کہ سال 2016 سے 2020 پانچ سالہ مدت کے دوران گجرات سے لاپتہ ہوئیں 41621 خواتین میں سے39497 یعنی 94.90 فیصد خواتین بازیاب کر لی گئی ہیں اور وہ اپنے خاندانوں سے واپس مل چکی ہیں۔ واضح رہے کہ گجرات سے پانچ برسوں کے اندر 41621 خواتین کی گمشدگی کے عدادو شمار کرائم ریکارڈ بیورو کے ذریعے شائع کئے گئے ہیں اور این سی آر بی کے پورٹل پر ان کی تصدیق بھی کی جا چکی ہے۔

مزید پڑھیں: Explosion In Valsads Pharma Company گجرات کے ولساڈ فارما کمپنی میں دھماکہ، دو ہلاک

قابل ذکر ہے کہ کیرالہ کی تین خواتین کی گشدگی پر بنی متنازع فلم دی کیرالہ اسٹوری پر بحث و مباحثے کے دوران کرائم ریکارڈ بیورو کی اس رپورٹ کے جاری ہونے کے بعد گجرات کی بی جے پی حکومت اور فلم سازوں کی منشا پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.