گجرات میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے 8 ایم ایل ایز، ایک سابق وزیر اعلی اور ایک سابق مرکزی وزیر شامل ہیں۔ ان میں سے سابق کانگریس کمیٹی کے صدر بھرت سنگھ سولنکی اور بناس کانٹھا سے کانگریسی ایم ایل اے کانتی کھراڑی فی الحال زیر علاج ہیں۔ باقی 8 لیڈران کورونا کو ہرا کر اسپتال سے گھر جا چکے ہیں۔
تو وہیں بناسکانٹھا کے ایم ایل اے کانتی کھراڑی کی کوروناوائرس رپورٹ پازیٹو آنے پر انہیں احمدآباد کی سمس ہوسپیٹل میں علاج کے لیے داخل کیا گیا ہے اور بھرت سنگھ سولنکی بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی زد میں آنے والے لیڈران میں کانگریس کے ایم ایل اے چراغ کلریا، عمران کھیڑا والا، گینی بین ٹھاکور شامل ہیں
وہیں بی جے پی کے ایم ایل اے وی ڈی، جھالا وارڈیا، جگدیش پنچال، بلرام تھوانی، کشور چوہان، بھی کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ گجرات کے سابق وزیر اعلی شنکر سنگھ واگھیلا صحت یاب ہوکر گھر واپس جا چکے ہیں۔