نئی دہلی: مرکزی پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے کہا کہ گجرات ماڈل کی عوام نے حمایت کی ہے اور اسے قبول کیا ہے گجرات اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زبردست جیت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پرہلاد جوشی نے کہا کہ 'عوام 2000-2001 سے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں گجرات ماڈل کی حمایت کر رہے ہیں اور اب اسے پورے ملک میں قبول کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا، "میں گجرات کے لوگوں، پارٹی کی مقامی اکائی اور کارکنوں کو اب تک کی سب سے بڑی جیت پر مبارکباد دیتا ہوں۔" Gujarat model Accepted by People
گجرات اسمبلی انتخابات کے اب تک اعلان کردہ نتائج میں بی جے پی نے 105 سیٹیں جیتی ہیں اور 51 سیٹوں پر آگے ہے۔ اپوزیشن کانگریس کو 10 سیٹوں پر جیت حاصل ہوئی ہے اور سات سیٹوں پرپر وہ آگے چل رہی ہے۔ ریاست میں پہلی بار انتخابی میدان میں اترنے والی عام آدمی پارٹی کی جھولی میں چار سیٹیں آئی ہیں اور وہ ایک سیٹ پر آگے ہے۔ دوسری طرف آزاد امیدواروں نے تین سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ سماج وادی پارٹی کے کھاتے میں محض ایک سیٹ آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Gujarat Polls 2022 گجرات میں حلف برداری تقریب گیارہ یا بارہ دسمبر کو متوقع
یو این آئی