ایم آئی ایم کے ریاستی صدر صابر کابلی والا نے کہا کہ ہم بلدیاتی انتخابات میں بڑی مضبوطی کے ساتھ الیکشن لڑنے والے ہیں۔ پارٹی نے احمدآباد کے 6 وارڈوں میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے، جس میں ہم نے 21 امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے۔' اس میں خاص طور سے کانگریس سے ناراض امیدواروں کو ایم آئی ایم میں شامل کرکے امیدوار بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس ہمیشہ سے آخری وقت تک اپنے دعوے داروں کو مینڈیٹ نہیں دیتی، امیدوار نہیں بناتی اور خاص طور سے کانگریس کی دل و جان سے خدمت کرنے والوں کو ہی ٹکٹ نہیں دیتی، اس لیے کانگریس کے ایسے کاؤنسلرز نے بھی کانگریس کی حکمت عملی سے ناراض ہو کر اے آئی ایم آئی ایم میں شامل ہو گئے اور ہم نے انہیں ان کے ہی علاقوں میں ٹکٹ دیا ہے۔'
صابر کابلی والا مزید کہا کہ 'بلدیاتی انتخابات میں گجرات بی جے پی نے ایک بھی مسلم امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا۔ اس پر انہوں نے کہا کہ یہ تو بی جے پی کا ایجنڈا ہے۔ وہ کبھی مسلمانوں کو ٹکٹ نہیں دیتی اور کانگریس بھی دیتی ہے تو اس طرح دیتی ہے کہ دس میں سے پانچ سیٹ جیت سکیں۔ لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا۔ جہاں ہمارے امیدوار جیت سکیں ہم وہیں مینڈیٹ دیا ہے۔'
وہیں، ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی 7 فروری کو احمدآباد کے ریور فرنٹ پر عوامی جلسے کرنے والے ہیں۔
واضح رہے کہ اے آئی ایم نے احمدآباد کے جمالپور، بحرام پورا،گومتی پور، مکتم پورا، کھاڑیہ، دریاپور میں مختلف وارڈز کے لیے 21 امیدواروں کے نام کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گجرات: اے آئی ایم آئی ایم کی آمد کا باضابطہ اعلان