ETV Bharat / state

وڈودرا کی جہانگیر پورہ مسجد کووڈ سینٹر میں تبدیل

ریاست گجرات میں کورونا کے یومیہ 10 ہزار سے زائد کیسز سامنے آرہے ہیں۔ وہیں اس مہلک وبا سے ہلاک شدگان کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

Jahangir Pura mosque turns COVID-19 care centre
وڈودرا کی جہانگیر پورہ مسجد کووڈ سینٹر میں تبدیل
author img

By

Published : Apr 19, 2021, 1:06 PM IST

کورونا وائرس کے بحران کے درمیان بہت سے مذہبی مقامات مریضوں کی مدد کے لیے آگے آرہے ہیں۔ ان مشکل اوقات میں انسانیت سے بڑا کوئی مذہب نہیں ہوتا ایسے می‍ں گجرات کے ضلع وڈودرا میں جہانگیر پورہ مسجد کو اب کووڈ سینٹر میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

گجرات کے شہر وڈودرا میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے ہسپتالوں میں بیڈ کی کمی کے سبب بہت سے مذہبی مقامات لوگوں کی مدد کے لیے آگے آرہے ہیں۔

Jahangir Pura mosque turns COVID-19 care centre
وڈودرا کی جہانگیر پورہ مسجد کووڈ سینٹر میں تبدیل

وڈودرا سب سے پہلے سوامی نارائن مندر کو 500 بستروں کی سہولیات والا کووڈ سینٹر بنایا گیا اس کے بعد اب جہانگیر پورہ مسجد کو بھی کووڈ سینٹر بنایا گیا ہے۔ یہاں کورونا مریضوں کے لیے آکسیجن کے ساتھ 50 بیڈ لگائے گئے ہیں۔

اس تعلق سے جہانگیر پورہ مسجد کے منتظمین عرفان شیخ نے کہا کہ ایسے حالات میں حکومت پر تنقید کرنے کے بجائے ہم سب کو اس وقت مدد کے لیے آگے آنا چاہیے۔ اسی لیے ہم نے جہانگیر پورہ مسجد کو کووڈ سینٹر بنا دیاہے ۔ فی الحال اس مسجد میں آکسیجن کے ساتھ 50 بستر لگائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انسانیت سے بڑا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ اس لیے ہر ایک انسان کو اس وقت آگے آنا چاہیے اور حکومت پر الزامات لگانے کی بجائے خود خدمت کرنا چاہیے۔

اس کے علاوہ تالنجہ علاقے میں موجود دارالعلوم مسجد میں آکسیجن کی سہولیات کے ساتھ 143 بستروں والا کووڈ سینٹر قائم کیا گیا ہے۔

اس دارالعلوم کے مفتی عارف فلاحی کا کہنا ہے کہ اس کووڈ سینٹر میں ڈاکٹروں کے علاوہ میڈیکل عملہ سمیت 20 افراد کا مجموعی عملہ رکھا گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی 3 ایم ڈی ڈاکٹر بھی ہیں جو کورونا مریضوں کا علاج کرنے کے لیے کمربستہ ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.