ETV Bharat / state

'کورونا وائرس کے دوران تراویح کی نماز گھر میں ادا کریں' - کورونا وائرس قہر کے دوران تراویح کی نماز گھر میں ادا کریں

ماہ رمضان کا چاند نظر آتے ہی عشاء کی نماز سے تراویح پڑھنے کی شروعات کی جاتی ہے۔ لیکن اس برس بھی کورونا وائرس کے سبب نماز تراویح ادا کرنے میں لوگوں میں تذبذب نظر آرہی ہے۔

'کورونا وائرس قہر کے دوران تراویح کی نماز گھر میں ادا کریں'

author img

By

Published : Apr 14, 2021, 7:25 AM IST

گجرات میں کورونا وائرس نے خوفناک صورت اختیار کر لی ہے، ہر روز کورونا کےریکارڈ توڑ نئے معاملے درج کیے جا رہے ہیں۔ ایسے میں حکومت کی جانب سے رات 8 سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذالعمل کردیا گیا ہے۔ ایسے می‍ں رمضان المبارک کا چاند نظر آتے ہی عشاء کی نماز سے تراویح ادا کرنی ہے تو اس دوران تراویح کیسے ادا کریں، اس پر آل انڈیا علماء مشائخ بورڈ کے چیئرمین مفتی غلام سید اشرفی نے کہا کہ کورونا وائرس کے سبب احمدآباد کے آئمہ اکرام نے فیصلہ لیا ہے کہ ہر مسجد میں سورۃ تراویح ادا کی جائے گی۔

مساجد میں بھیڑ جمع نہ ہو، اس کے لیے سماجی دوری کے ساتھ تراویح ادا کی جائے گی۔ اس ساتھ ہی مساجد میں ہدایت دی گئی ہے کہ قرآن شریف کی تراویح ادا نہ کی جائے کیونکہ ایسے میں بڑی تعداد میں نمازیوں کا مساجد آنے کا اندیشہ ہے۔

'کورونا وائرس قہر کے دوران تراویح کی نماز گھر میں ادا کریں'
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ لوگ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے اپنے اپنے گھروں میں یا اپنے محلوں میں یا قریبی مساجد میں جاکر تراویح ادا کر سکتے ہیں اور اس دوران حکومت کی گائیڈ لائن پر عمل کرنا لازمی ہے. اس تعلق سے مولانا محمد نعمان نے کہا کہ کورونا وائرس کے دوران اگر آپ گھروں میں تراویح ادا کرتے ہیں، تو وہ خود ادا کریں اور ممکن ہو تو کسی حافظ کے ساتھ قرآن شریف پڑھیں۔ کیونکہ رمضان کے اندر قرآن شریف پڑھنا ایک الگ سنت ہے اور رمضان میں تراویح پڑھنا ایک سنت ہے.۔کیونکہ تراویح سنت موکدہ ہیں تو بہتر یہ ہے کہ مساجد میں تراویح ادا کریں لیکن اگر ممکن نہ ہو تو تراویح گھر پر ادا کی جا سکتی ہے، کورونا وائرس کے سبب اپنی صحت کی حفاظت کرتے ہوئے اپنے اپنے گھروں میں تراویح ادا کی جائے تو زیادہ بہتر رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.