ETV Bharat / state

گجرات: ہائی کورٹ 12 سے 15 ستمبر تک پوری طرح بند رہے گا

author img

By

Published : Sep 10, 2020, 6:20 PM IST

گجرات ہائی کورٹ میں سماعت اور دیگر عدالتی کام 12 سے 15 ستمبر تک بند رہیں گے، کورٹ کی جانب سے آج جاری ایک نوٹیفکیشن میں یہ اطلاع دی گئی۔

گجرات: ہائی کورٹ 12 سے 15 ستمبر تک پوری طرح بند رہے گا
گجرات: ہائی کورٹ 12 سے 15 ستمبر تک پوری طرح بند رہے گا

احمدآباد:گجرات ہائی کورٹ میں سماعت اور دیگر عدالتی کام 12 سے 15 ستمبر تک پوری طرح بند رہیں گے۔ ہائی کورٹ کی جانب سے آج جاری ایک نوٹیفکیشن میں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ کل عدالت کے 12 اہلکار کورونا متاثر پائے گئے تھے، جس کی وجہ سے پوری عدالت احاطے کو صاف صفائی اور سینیٹائز کرنے کے لئے 12 سے 15 ستمبر تک پوری طرح بند رکھا جائے گا۔ اس دوران آن لائن کارروائی بھی نہیں ہوگی۔16 ستمبر سے عدالت میں دوبارہ کام کاج شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ 'کورونا بحران کی وجہ سے عدالت میں فی الحال صرف آن لائن سماعت ہی ہورہی ہے ۔ حالانکہ اس میں آن لائن کے علاوہ براہ راست آکر معاملے درج کرانے کے لئے بھی کاؤنٹر کچھ ہفتے سے شروع کئے گئے تھے۔ عدالت کو پوری طرح سے 14 ستمبر سے شروع کیا جانا تھا۔ اسی سلسلے میں کل عدالت کے اہلکاروں کی اینٹیجین جانچ کی گئی تھی جس میں یہ اہلکار کورونا متاثر پائے گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.