ETV Bharat / state

گجرات: ہائی کورٹ کا خستہ حال سڑکوں کو درست کرنے کا حکم - چیف سکریٹری جے این سنگھ

محکمہ موسمیات کی توقعات سے زیادہ امسال پورے گجرات میں بارش ہوئی، بارش کے بعد گجرات کے سڑکوں کی حالت بھی خستہ ہوگئی۔

ہائی کورٹ کا خستہ حال سڑکوں کو درست کرنے کا حکم
author img

By

Published : Nov 20, 2019, 9:32 AM IST

ایسی صورتحال میں گجرات ہائی کورٹ نے گجرات کے چیف سکریٹری جے این سنگھ کو گجرات کی خراب سڑکوں پر سرزنش کی تھی اور گجرات حکومت کو خستہ حال سڑکوں کی مرمت کا حکم دیا تھا۔

ہائی کورٹ کا خستہ حال سڑکوں کو درست کرنے کا حکم، دیکھیں ویڈیو

عدالت کے حکم کے باوجود، جب سڑک ٹھیک نہیں ہوئی تو گجرات ہائی کورٹ نے چیف سکریٹری سے پوچھا کہ آپ کو جیل کیوں نہیں بھیجیں؟ عدالت نے چیف سکریٹری جے این سنگھ سے اس معاملے میں جواب پیش کرنے کو کہا ہے۔ اس معاملے کی اگلی سماعت 28 نومبر کو ہوگی۔

ماہ ستمبر میں گجرات بی جے پی کے نائب صدر آئی کے جڈیجہ نے ٹویٹ کرکے تباہ حال سڑک پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ جڈیجہ نے ٹویٹ کیا تھا کہ احمدآباد کے بوپل پل سے شانتی پورہ چوراہے تک کا راستہ انتہائی خراب حالت میں ہے۔

اوڈا (احمدآباد اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی) کے حکام اس سڑک پر چلیں گے؟ کیا اوور بریج کا کام کر رہے کانٹریکٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.