احمدآباد:ریاست کے گجرات کے احمد آباد میں آوارہ مویشیوں، خستہ حال سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر غیرقانونی تجاوزات سے متلعق مسائل پر دائر توہین عدالت کی درخواست میں گجرات ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔
عدالت نے آج اہم ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ احمد آباد میں ٹرافک ریگولیشن، غیر قانونی پارکنگ، سڑکوں کے کنارے اور فٹ پاتھوں پر غیرقانونی تجاوزات کو روکنے کا حکم دیا کل سے 15 دن تک کے لیے ریاستی حکومت اور احمد اباد میونسپل کارپوریشن کو ٹرافیک ہٹانے سمیت دیگر مسائل پر مؤثر مہم چلانے کا حکم دیا گیا ہے۔
اس معاملے پر گجرات حکومت اور احمدآباد میونسپل کارپوریشن (اے ایم سی)کے اعلیٰ حکام نے اس کے لیے عدالت کو اپنی رضامندی بھی دی تھی۔ ہائی کورٹ بینچ نے حکومت اور احمدآباد میونسپل کارپوریشن پر زور دیا تھا کہ وہ ابتدائی مرحلے میں شہر کے پانچ مقامات پر 15 روز تک یہ مہم چلا کر مؤثر کاروائی کرے۔ پانچ جنوری تک کاروائی کی رپورٹ گجرات ہائی کورٹ میں جمع کرنے کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عام اجلاس میں کانگریس کارپوریٹرس نے واک آؤٹ کیا
گجرات ہائی کورٹ نے مشاہدہ کیا کہ احمد آباد شہر میں ٹرافک اور حادثات کے مسئلے بہت سنگین ہیں۔حکام کو اس پرکام کرنا ہوگا۔ہائی کورٹ نے احمد آباد شہر میں ناقص ٹریفک نظام اور حادثات کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا۔