ETV Bharat / state

Gujarat High Court گجرات ہائی کورٹ کا جوناگڑھ میونسپل کارپوریشن کو نوٹس

author img

By

Published : May 11, 2023, 4:41 PM IST

گجرات ہائی کورٹ نے اپرکوٹ قلعہ سے متعلق عرضی پر سماعت کرتے ہوئے جوناگڑھ میونسپل کارپوریشن کو نوٹس بھیجا ہے۔ قلعہ کے ارد گرد غیرقانونی تجاوزکے سلسلے میں جواب طلب کیا ہے۔

گجرات ہائی کورٹ کا جوناگڑھ میونسپل کارپوریشن کونوٹس

احمدآباد: گجرات کے جونا گڑھ میں اپر کوٹ نام کا ایک تاریخی قلعہ ہے۔ یہ قلعہ مشہور پہاڑ گرنار کے دامن میں موری سلطنت کے دور میں تعمیر کیا گیا تھا۔ جوناگڑھ میونسپل کارپوریشن اس قلعہ اور اور نرسنگ مہتا جھیل کی تزئین و آرائش کے لئے یہاں موجود درگاہوں سمیت مذہبی مقامات کو ہٹانے کے لئے منہدم کاروائی کی تھی۔جوناگڑھ میونسپل کارپوریشن کی اس کارروائی کے خلاف گجرات ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی تھی۔

اس معاملے کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے ہائی کورٹ کو بتایا کہ جوناگڑھ میں ایک تاریخی اپر کوٹ قلعہ واقع ہے جسے موری سلطنت کے دور میں گرنار پہاڑ کے دامن میں بنایا گیا تھا۔اسی مقام پر گجرات کے اس وقت کے حکمران محمد بیگڈا نے یہاں جامع مسجد بھی بنوائی تھی۔ اس علاقے میں بڑی تعداد میں قدیم تاریخی مزارات اور مقبرے بھی موجود ہیں لیکن جوناگڑھ میونسپل کارپوریشن نے تاریخ کو بھول کر اپر کوٹ قلعہ اور نرسنگ مہتا جھیل کی تزئین و آرائش کے کام کے لئے کچھ درگاہوں کو غیر قانونی کہہ کر مہندم کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:Gujrat High Court پہلی جماعت میں داخلہ لینے کی اہلیت کا معاملہ پہنچا گجرات ہائی کورٹ

انہوں نے کہاکہ کارپوریشن کی جانب سے مزارات اور مقبروں کی مہندمی کارروائی کے دوران 100 سالہ قدیم جنگل شاہ پیر درگاہ کے خلاف اقدامات اٹھائے گئے۔اس کارروائی کے خلاف گجرات ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا ہے۔ اس معاملے پر گجرات ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی اور گجرات ہائی کورٹ نے گجرات حکومت، جوناگڑھ میونسپل کارپوریشن اور جونا گڑھ کلکٹر کو اس معاملے پر نوٹس جاری کیا لہذا اب اس معاملے کی اگلی سماعت جولائی میں کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.