ETV Bharat / state

Gujarat High Court پہلی جماعت میں داخلہ کی عمر چھ سال کے معاملے پر گجرات ہائی کورٹ میں سماعت

پہلی جماعت میں داخلہ لینے کی عمر چھ سال کرنے کے معاملے پر گجرات ہائی کورٹ میں دائر ایک عرضی پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے پہلی جماعت میں داخلہ کے لیے عمر کی کٹ آف تاریخ میں تبدیلی کے تعلق سے ریاستی حکومت سے جواب طلب کیا ہے

پہلی جماعت میں داخلہ کی عمر چھ سال کے معاملے پر گجرات ہائی کورٹ میں سماعت

author img

By

Published : Jun 13, 2023, 4:37 PM IST

احمدآباد:ریاست گجرات کے دارالحکومت احمدآباد میں واقع ہائی کورٹ میں پہلی جماعت میں چھ عمر کو مقرر کرنے کے معاملے کی سماعت ہوئی۔ہائی کورٹ نے اس معاملے میں ریاستی حکومت سے پہلی جماعت کیلئے عمر کی کٹ آف تاریخ میں تبدیلی کے بارے میں وضاحت کرے۔

دراصل سال 2023میں نئے تعلیمی سال سے چھ سال مکمل کرنے والے بچوں کو پہلی جماعت میں داخلہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گجرات حکومت نے گائیڈ لائن جاری کیا ہے جس میں چھ سال مکمل نہ ہونے پر پہلی جماعت میں داخلہ نہیں مل سکتا ہے۔محکمہ تعلیم کے اس فیصلے کو لے کر گجرات ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی تھی۔

گجرات ہائی کورٹ میں اس معاملے کولے کر سماعت ہوئی۔ اس معاملے میں ہائی کورٹ میں پہلی جماعت کی عمر کی حد میں کٹ آف تاریخ طے کے بارے میں حکومت سے جواب طلب کیا۔ ہائی کورٹ نے حکومت سے پوچھا کہ پہلی جماعت میں داخلے کے لئے عمر کی حد میں کٹ آف ڈیٹ بڑھانے کا کیا منصوبہ ہے ؟ اس حوالے سے واضح پالیسی کا اعلان کیا جائے تو اسکولوں کو اس کے مطابق داخلہ دینے کی ہدایت دی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Students Reaction سائنس اسٹریم میں مسلم طالبات نے نمایاں کامیابی حاصل کی

واضح رہے کہ حکومت کے نئے اصول کے مطابق نئے تعلیمی سال میں یکم جون کو صرف چھ سال مکمل کرنے والے بچوں کو پہلی جماعت میں داخلہ دیا جائے گا۔ سرکار کے اعلان کے مطابق کس تاریخ تک کی پیدائش کے بچوں کو پہلی جماعت میں داخلہ دیا جاے گا اس تعلق سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.