احمدآباد: آج گجرات ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی جس میں گجرات ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے میونسپل کارپوریشن کی قرارداد کے خلاف دائر عرضی کو مسترد کردیا ہے۔ کل ہند جمعیت القریش ایکشن کمیٹی نے احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے مذبح خانے کو پریوشن تہوار کے دوران بند کرنے کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ اس تعلق سے گجرات ہائی کورٹ نے اس پورے معاملے میں مشاہدہ کیا کہ احمدآباد میونسپل کارپوریشن کی طرف سے منظور کردہ قرارداد درست ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کی درخواست ہائی کورٹ نے مسترد کر دی ۔ Paryushan Mahaparva 2022
واضح رہے کہ احمد آباد میونسپل کارپوریشن نے پریوشن تہوار کے موقع پر شہر کے واحد مذبح خانے کو بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کے خلاف 29 اگست گجرات کی کل ہند جمعیت القریش ایکشن کمیٹی نے گجرات ہائیکورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ احمد آباد میونسپل کارپوریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے 18 اگست کو منظور کی گئی ایک قرارداد میں کہا تھا کہ پریوشن تہوار کے موقع پر 24 سے 31 اگست اور 5سے 9 ستمبر تک مذبح خانہ کو بند رکھا جائے گا۔ اس معاملے پر دو روز قبل گجرات ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی تو جسٹس سندیپ بھٹ کی بینچ نے کہا کہ آپ ایک یا دو دن تک اپنے آپ کو گوشت کھانے روک سکتے ہیں۔ اس پر درخواست گزار نے کہا کہ یہ معاملہ خود کو روکنے کا نہیں بلکہ بنیادی حقوق کا معاملہ ہے۔ Gujarat HC dismisses plea challenging closure of slaughterhouse during Jain festival
یہ بھی پڑھیں: Paryushan Mahaparva 2022 پریوشن تہوار کے موقع پر احمدآباد میں ذبح خانے بند نہ کرنے کا مطالبہ