ETV Bharat / state

گجرات: اگست میں تمام تہواروں پر پابندی کا اعلان - گنیش مہوتسو

وزیر داخلہ پردیپ سنگھ جڈیجا نے بڑودہ میں ہونے والے 71 ویں ون مہوتسو میں اعلان کیا کہ اس بار گنیش مہوتسو نہیں منایا جائے گا۔

تہواروں پر پابندی
تہواروں پر پابندی
author img

By

Published : Aug 7, 2020, 7:42 PM IST

گجرات کے وزیر داخلہ پردیپ سنگھ جڈیجا نے اگست میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے گنیش مہوتسو سمیت گجرات کے تمام ہندو اور مسلمانوں کے تہواروں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پردیپ سنگھ جڈیجا آج بڑودہ میں ہونے والے 71 ویں ون مہوتسو میں شریک ہوئے تھے، اس دوران انہوں نے اعلان کیا ہے۔

وزیر داخلہ پردیپ سنگھ جڈیجا نے اس سلسلے میں کہا 'کورونا کے قہر کو بڑھنے سے روکنے کا واحد طریقہ معاشرتی فاصلہ ہے۔ اس تعلق سے پورے گجرات کے گنیش منڈیوں، پد یاترا منڈلوں، مسلم تنظیموں نے حکومت سے درخواست کی تھی کہ اگست مہینے کے تمام تہواروں کو کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کیا جائے جس میں خاص طور سے گنیش اتسو اور محرم کے تہوار کو نہ منانے کی گزارش کی گئی تھی'۔

یہ بھی پڑھیے
خان لطیف خان کا انتقال

انہوں نے کہا کہ 'کورونا کے قہر کے دوران اگر لوگ تہوار مناتے ہیں اور تہواروں میں بھیڑ جمع ہوتی ہے تو کورونا وائرس کیسز میں اضافہ ہونے کا امکان ہے، چنانچہ حکومت نے اگست کے مہینے میں ہندو اور مسلمانوں کے تہواروں کو منانے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے'۔

اس کے علاوہ گجرات کے وزیر داخلہ پردیپ سنگھ جڈیجا کا کہنا ہے 'گجرات کے کنبے اور منڈیاں جو گنپتی کو بٹھاتے ہیں، انہیں اس سال اپنے گھروں میں گن پتی کو بٹھا کر وسرجن کرنا ہوگا'۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اگست ماہ کہ شروعات میں گجرات میں عیدالاضحی اور رکشا بندھن کا تہوار بھی کافی سادگی سے منایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.