ETV Bharat / state

گجرات: اسپتال میں آتشزدگی، تمام مریض محفوظ - آگ شارٹ سرکٹ

گجرات کے جام نگر میں واقع گورنمنٹ اسپتال کی قدیم عمارت میں آج دوپہر لگی آگ کی وجہ سے آئی سی یو خاکستر ہوگیا حالانکہ اس میں داخل تمام نو مریضوں کو محفوظ باہر نکال لیا گیا۔

Gujarat: Fire breaks out in government-run hospital of Jamnagar, no injuries
گجرات: اسپتال میں آتشزدگی، تمام مریض محفوظ
author img

By

Published : Aug 25, 2020, 9:55 PM IST

ضلع کلیکٹر روی شنکر نے یو این آئی کو بتایا کہ گرو گووند سنگھ اسپتال یا جی جی اسپتال میں آگ شارٹ سرکٹ کے سبب لگی تھی۔ دوپہر قریب پونے تین بجے لگی آگ کو تقریباً ایک گھنٹے کی مشقت کے بعد بجھا دیا گیا۔ اس میں 09 غیر کورونا مریض داخل تھے جن میں سے تین وینٹیلیٹر پر تھے۔

اسپتال کی ساخت سے اچھی طرح واقف مقامی میونسپل کے چیف فائر افسر بشنوئی کی سوجھ بوجھ سے تمام مریضوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ وینٹیلیٹر پر جو مریض تھے انھیں بغیر اس سے ہٹائے ہی محفوظ باہر نکال لیا گیا۔ آئی سی یو کے اکوپمینٹ اور وارڈ پوری طرح خاک ہو گیا۔ اس دوران کوئی بھی اسپتال اہلکار یا فائر برگیڈ اہلکار زخمی نہیں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ بچائے گئے مریضوں کو دوسرے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔ وہ کورونا متاثر نہیں ہے۔

روی شنکر نے آئی سی یو کی ساخت میں انجینیئرنگ سے متعلق خامی ہونے کے امکان سے انکار نہیں کیا اور کہا کہ اس کی تفتیش ہوگی۔ واضح رہے کہ گذشتہ چھ اگست کو احمدآباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال کے آئی سی یو میں لگی آگ میں 08 کورونا مریضوں کی موت ہو گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.